دہری شہریت رکھتی ہوں اپنے سفارتخانے سے رابطہ کررہی: خدیجہ شاہ کی آڈیو سامنے آگئی
لاہور پولیس کو 9 مئی کے واقعات میں مطلوب معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی آڈیو سامنے آگئی۔
آڈیو میں خدیجہ شاہ نے خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا کہا مگر پولیس کو گرفتاری دینے کے بجائے وہ گھر سے فرار ہوگئیں تھیں۔
آڈیو میں خدیجہ شاہ کی کا کہنا تھاکہ میں گرفتاری دینے جارہی ہوں ، یہ فیصلہ میں نے اس لیے کیا کیوں کہ پچھلے5 دن میرے لیے بہت مشکل گزرے مجھے اپنی پراوہ نہیں ہے لیکن انھوں نے جو کچھ میری فیملی کے ساتھ کیا وہ ناقابل برداشت ہے ان لوگوں نے میرے والد، بھائی اور شوہر کو آدھی رات کے دوران گھر میں گھس کر اغوا کیا۔
آڈیو میں خدیجہ شاہ نے تسلیم کیا کہ اس نے فوجی قیادت کے خلاف نامناسب ٹوئٹ کیے اور کہا کہ جذبات میں آکر کیے گئے ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیے تھے اور اس پرمعافی چاہتی ہوں۔
آڈیو میں انہوں نے کہا کہ میں دہری شہریت رکھتی ہوں اپنی ایمبیسی سےرابطہ کررہی ہوں۔
انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ مجھ جیسی خواتین کو جیلوں میں نہ ڈالیں۔
واضح رہے کہ لاہور کے جناح ہاؤس پر 9 مئی کو ہونے والے حملے کی تحقیقات جاری ہیں پولیس نے گزشتہ روز خدیجہ شاہ کے گھر چھاپہ مارا تھا اور ان کے شوہر کو حراست میں لے لیا تھا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ خدیجہ شاہ جناح ہاؤس پر حملے کی مرکزی ملزمہ ہیں، پولیس پہنچنے پر خدیجہ شاہ پچھلے دروازے سے نکل گئیں تھیں جس کی سی سی ٹی وی بھی آگئی ہے۔
0 تبصرے