پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ شرپسندوں کی پرتشددکارروائیوں میں 162پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے
پنجاب بھر میں 9 مئی اور اس کے بعد سرکاری ونجی اداروں پر حملوں اور جلاؤگھیراؤ پر گرفتار ملزمان کی تعداد 3800 سے زائد ہوگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کی گرفتاری کاسلسلہ جاری ہے،لاہور سے اب تک 2 ہزار کے قریب شرپسندوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے، رات گئے بھی رہنماؤں اور کارکنوں کےگھروں پر چھاپے مارےگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ شرپسندوں کی پرتشددکارروائیوں میں 162پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے۔
0 تبصرے