کچھ کچھ ہوتا ہے میں ٹینا کا کردار بہت اچھا تھا جس کو چھوڑنے کا آج تک بہت افسوس ہے‘‘
ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینا ٹنڈن نے انکشاف کیا ہے کہ سال 1998 میں ریلیز ہونے والی کامیاب ترین فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کا لیڈ رول ادا کرنے سے انکار کردیا تھا۔
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں روینا ٹنڈن نے بتایا کہ کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ 1998 میں ریلیز ہونے والی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک تھی۔ اس فلم میں شاہ رخ خان، رانی مکھرجی اور کاجول نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ لیکن روینہ ٹنڈن کو اس فلم میں کردار کی پیشکش ہوئی تھی تاہم انہوں نے اسے ٹھکرا دیا تھا؟ مگر کیوں۔
انہوں نے کہا کہ ’’ وہ مسلسل فلاپ فلموں کے بعد چھٹیوں سے واپس آرہی تھیں، میرا کیرئیر تقریباً زیرو ہوگیا تھا، اس لیے دوسرا لیڈ کردار ادا نہیں کرنا چاہتی تھی، ٹینا کا کردار بہت اچھا تھا جس کو چھوڑنے کا آج تک بہت افسوس ہے‘‘ ۔
0 تبصرے