رات گئے تک کینال روڈ سے کنٹینر ہٹا کر روڈ کو کلیئر کر دیا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہائش گاہ والے علاقے زمان پارک میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے آپریشن کلین اپ کرکے مکمل طور پر کنٹرول حاصل کرلیا۔
زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ کی دونوں گلیوں کو بیریئرز اور کنٹینرز سے بند کیا گیا تھا اور زمان پارک کا علاقہ عام شہریوں کے لیے نو گو ایریا بن چکا تھا۔
ضلعی انتظامیہ نے کرینوں کی مدد سے دونوں گلیوں کے بیریئرز اور کنٹینرز ہٹانے کا کام شروع کیا اور رات گئے تک کینال روڈ سے کنٹینر ہٹا کر روڈ کو کلیئر کر دیا۔
0 تبصرے