پاکستان پر دو بڑے سائبر حملے ناکام، حکومتی ادارے بڑے نقصان سے بچ گئے

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ ویک اینڈ پر پاکستان کے سرکاری اداروں پر کیے گئے دو بڑے سائبر حملے ناکام بنا دیے گئے۔

پاکستان پر دو بڑے سائبر حملے ناکام، حکومتی ادارے بڑے نقصان سے بچ گئے

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں یہ اہم انکشاف سامنے آیا کہ گزشتہ ویک اینڈ کے دوران پاکستان کے سرکاری اداروں کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے دو بڑے سائبر حملے مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیے گئے۔ نیشنل ٹیکنالوجی کونسل (این ٹی سی) کے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوروں نے حکومت کے تمام اہم اداروں کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی، تاہم این ٹی سی کی سائبر سیکیورٹی سروسز کے باعث یہ حملے کسی نقصان کے بغیر روک لیے گئے۔ بریفنگ کے مطابق جن اداروں کی ہوسٹنگ این ٹی سی کے پاس ہے، وہ مکمل طور پر محفوظ رہے اور ہیکرز کسی بھی سسٹم میں داخل ہونے میں ناکام رہے۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ اسلام آباد میں دسمبر کے مہینے میں فری وائی فائی سروس کا آغاز کیا جائے گا، جس کے لیے تمام انتظامات تقریباً مکمل ہیں۔