ماسکو (ویب ڈیسک): ایران کے بعد روس نے بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی ہے۔
روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے پریس بریفنگ میں کہا کہ خطے میں استحکام روس کی ترجیح ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، جبکہ مصالحت کی کوششیں پائیدار امن کو یقینی بنا سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان صبر کا مظاہرہ کریں، اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں، کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے گریز کریں اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھیں۔
0 تبصرے