ڈھاکہ (ویب ڈیسک): بنگلادیش کی سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد نے عدالت کی جانب سے انسانیت کے خلاف جرائم پر دی گئی سزائے موت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذرہ ذرہ کا حساب لیا جائے گا۔
عدالتی فیصلے کے بعد عوامی لیگ اور اپنے حامیوں کے لیے جاری پیغام میں شیخ حسینہ نے کہا کہ میرے خلاف لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں، حامی پریشان نہ ہوں، انہیں فیصلہ جاری کرنے دیں، مجھے اس کی پرواہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ نے مجھے زندگی دی ہے اور وہی واپس لے گا، لیکن میں اپنے ملک کے عوام کے لیے کام کرتی رہوں گی۔ میں اپنے والدین، بہن بھائیوں کو کھو چکی ہوں، میرا گھر جلایا گیا ہے، کچھ بھی نہیں بھولیں گے، ہر چیز کا حساب لیا جائے گا۔
0 تبصرے