گوجرانوالہ: رشوت کے الزام میں معطل ایس ایچ او اور 2 تفتیشی افسران گرفتار

گوجرانوالہ میں تھانہ سبزی منڈی کے معطل ایس ایچ او سمیت دو تفتیشی افسران کو رشوت کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

گوجرانوالہ: رشوت کے الزام میں معطل ایس ایچ او اور 2 تفتیشی افسران گرفتار

پولیس ترجمان کے مطابق گوجرانوالہ پولیس نے تھانہ سبزی منڈی کے معطل ایس ایچ او اور دو تفتیشی افسران کو رشوت لینے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ دورانِ انکوائری الزامات ثابت ہونے پر تینوں افسران کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ رشوت کے نیٹ ورک میں ملوث دیگر اہلکاروں کی نشاندہی بھی کی جا سکے۔