بھارتی اداکار اور ڈانسر راگھو جوئل نے ساتھی اداکارہ شہناز گل کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑدی۔
اداکار کا اپنے اور شہناز گل کے تعلقات پر لب کشائی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘ہم صرف اچھے دوست ہیں‘ ۔
بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے راگھو جوئل کا کہنا تھا کہ ’میرے اور شہناز گل کے تعلقات کی افواہیں بے بنیاد ہیں ان افواہوں کا کوئی مطلب نہیں ہے، ہمارے خلاف پھیلائی جانے والی ان افواہوں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔
راگھو جویال نے اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے مزید کہا کہ جب آپ کسی فلم کی شوٹنگ میں ایک ساتھ تقریباً تین سے چار ماہ کا عرصہ گزارتے ہیں تو دوستی یاری ہو ہی جاتی ہے۔
دریں اثنا راگھو جوئل کا دعویٰ ہے کہ وہ کسی کے ساتھ بھی تعلقات میں نہیں ہیں۔ شہناز اور میں بھی صرف ایک اچھے دوست ہیں۔
راگھو کا کہنا تھا کہ میں ’ بھائی کی طرح اکیلا ہوں’ انہوں نے اپنا مصروف شیڈول بیان کرتے ہوئے بتایا کہ میں اس وقت چار فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوں ۔ کسی سے تعلقات میں رہنے کا مطلب اسے وقت دینا ہے جو کہ میں اس مصروف زندگی میں دے نہیں سکتا۔
0 تبصرے