نواز شریف کی قومی اسمبلی آمد — ایوان میں لیگی ارکان کا پرتپاک استقبال، بلاول بھٹو نے بھی مصافحہ کیا

صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوئے، جہاں وزیرِاعظم شہباز شریف اور پارٹی ارکان نے ان کا بھرپور استقبال کیا جبکہ بلاول بھٹو زرداری بھی ان سے ملنے پہنچے۔

نواز شریف کی قومی اسمبلی آمد — ایوان میں لیگی ارکان کا پرتپاک استقبال، بلاول بھٹو نے بھی مصافحہ کیا

صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف طویل عرصے بعد آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں پہنچ گئے۔ ان کی آمد پر وزیرِاعظم شہباز شریف، لیگی رہنماؤں اور ارکانِ اسمبلی نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ نواز شریف ایوان میں داخل ہوئے تو (ن) لیگ کے ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بعد ازاں، نواز شریف وزیراعظم کے چیمبر میں گئے جہاں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ایوان میں موجود ارکانِ اسمبلی نے نواز شریف سے مصافحہ کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔ اسی دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی نواز شریف کی نشست پر گئے اور ان سے مصافحہ کیا۔ ذرائع کے مطابق، نواز شریف کا اسمبلی آمد کا مقصد 27ویں آئینی ترمیم پر حکومتی موقف کی حمایت اور سیاسی مشاورت میں حصہ لینا ہے۔