اسپتال پر روس کے حملے میں 4 افراد ہلاک اور7 زخمی ہوگئے، یوکرین

یوکرین کو بھاری تعداد میں جنگی ساز و سامان اور جدید اسلحہ فراہم کرنے کا عندیہ

اسپتال پر روس کے حملے میں 4 افراد ہلاک اور7 زخمی ہوگئے، یوکرین

کیف: یوکرین نے الزام عائد کیا ہے کہ روس نے میزائل حملوں میں ایک اسپتال کو بھی نشانہ بنایا جس میں 4 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے یوکرین کے شہر ڈونیسک کے گورنر پاؤلو کیریلینکو نے الزام عائد کیا ہے کہ شہر اڈویو میں روسی افواج نے گولہ باری جاری رکھی۔ چند میزائل ایک اسپتال میں گرے جسے عمارت کا ایک حصہ گرگیا۔ گورنر پاؤلو کیریلینکو کا مزید کہنا تھا کہ میزائل حملے میں 4 افراد ہلاک اور کم از کم 7 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ روس نے گزشتہ برس یوکرین میں حملے کے بعد سے جن 4 علاقوں کو خود میں ضم کرنے کا اعلان کیا تھا ان میں ڈونیٹسک بھی شامل ہے تاہم اس شہر میں یوکرینی فوج کی پیش قدمی جاری ہے اور روسی فوج سے کئی علاقے واگزار کروائے جا چکے ہیں۔ ادھر یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی برطانیہ کے غیر اعلانیہ دورے پر پہنچ گئے جہاں وہ برطانوی وزیراعظم سے اسلحے اور جنگی ساز و سامان کی فراہمی پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دوسری جانب امریکا نے بھی یوکرین کو بھاری تعداد میں جنگی ساز و سامان اور جدید اسلحہ فراہم کرنے کا عندیہ ہے۔ یوکرین نے روس کا مقابلہ کرنے کے لیے مغربی ممالک سے اسلحے کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا۔