راولپنڈی میں دہشت گردی کا خطرہ، ڈبل سواری پر پابندی اور دفعہ 144 نافذ

نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں دفعہ 144 پندرہ روز کے لیے عائد کی گئی ہے

راولپنڈی: حساس اداروں کی جانب سے دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیے جانے کے بعد راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ حساس اداروں کی جانب سے راولپنڈی میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا جس کے بعد انتظامیہ نے اقدامات کرتے ہوئے شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کے دستخطوں سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں دفعہ 144 پندرہ روز کے لیے عائد کی گئی ہے، اس دوران شہر میں ہرقسم کے سیاسی و مذہبی اجتماع اور ہتھیاروں کی نمائش پر پابندی ہوگی۔