ڈیگاری بانو بی بی قتل کیس میں مقتولہ کا دیور کو گرفتار کرلیا گیا

ڈیگاری بانو بی بی قتل کیس میں مقتولہ کا دیور کو گرفتار کرلیا گیا

کوہٹہ: ڈیگاری میں پیش آنے والے بانو بی بی قتل کیس میں پولیس نے مقتولہ کے دیور کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم پیرجان کو اس ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا گیا تھا جو 22 جولائی کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اور جس پر وزیراعلیٰ نے فوری نوٹس لیا تھا۔ پولیس کے مطابق، اس واقعے پر مقدمہ درج کرکے اب تک قبائلی سردار شیربازئی سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ مقتولہ کی والدہ بھی اس کیس میں گرفتار ہوچکی ہیں۔ تازہ گرفتاری میں مقتولہ کے دیور پیرجان کو شامل کیا گیا ہے جس سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ (ایس سی آئی ڈبلیو) پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے تاہم واقعے میں ملوث اصل ملزم تاحال فرار ہے، جس کی تلاش کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔