پولیس والے میرےگھرکا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے، عدلیہ واحد امید ہے، حکومت انتخابات سے خوفزدہ ہے
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہےکہ میں دوبارہ بھی جیل جانے کے لیے تیار ہوں، گرفتاری کے وقت اچانک کچھ لوگ کمانڈوز کی طرح آئے، میں سمجھا میری حفاظت کے لیے آئے ہیں۔
غیرملکی چینل کو انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جان کو لاحق خطرات کے سبب جج نے میری حفاظت کے احکامات دیے، جس طرح انہوں نے سب کو مارا پیٹا اور مجھے گرفتار کیا وہ حیران کن تھا، آج تک کسی سیاست دان پر 150 مقدمات نہیں ہوئے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کم ترین سطح پر ہے، بنیادی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں، پولیس والے میرےگھرکا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے، عدلیہ واحد امید ہے، حکومت انتخابات سے خوفزدہ ہے، انہیں پتہ ہے ان کا صفایا ہوجائےگا، یہ انتخابات میرے جیل میں ہونے یا مارے جانےکی صورت میں کرانا چاہتےہیں۔
0 تبصرے