کراچی(اسٹاف رپورٹرکراچی پریس کلب نے اپنے ممبراور ڈان نیوز کے رپورٹرخاور حسین کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ سے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔کراچی پریس کلب سے جاری بیان میں صدر فاضل جمیل، سیکرٹری سہیل افضل خان اور مجلسِ عاملہ نے کہا کہ خاور حسین کی لاش سانگھڑ سے ان کی گاڑی سے برآمد ہونا انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے، جس نے پوری صحافتی برادری کو صدمے اور غم میں مبتلا کر دیا ہے۔خاور حسین ایک سنجیدہ اور باوقار انسان تھے، ان کی المناک موت نے صحافی برادری کو سوگوار کر دیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سندھ اس واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے موت کی اصل وجوہات اور پسِ پردہ محرکات کو سامنے لائے اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے۔کراچی پریس کلب کے عہدیداران نے اس دکھ کی گھڑی میں خاور حسین کے اہلِ خانہ سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین یا رب العالمین.
0 تبصرے