پی پی جنرل کونسلر افتخاب علی اور جماعت اسلامی کی جنرل کونسلر کشور میمن کو پارٹی پرچم کا مفلر پہنایا گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر )
یونین کمیٹی نمبر 6 عوامی کالونی شاہ فیصل ٹاؤن کے وارڈ 4 سے پیپلز پارٹی کے جنرل کونسلر افتخار علی اور وارڈ 2 سے جماعت اسلامی کی جنرل کونسلر کشور میمن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔دونوں رہنماؤں نے قائد نواز شریف اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
شمولیتی تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) لائیرز فورم سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری امجد علی ایڈووکیٹ اور یونین کمیٹی 6 کے چیئرمین و نائب صدر مسلم لیگ (ن) سندھ یعقوب کالرو نے پارٹی پرچم اور مفلر پہنا کر نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کو خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر دونوں ن لیگی رہنماؤں نے افتخار علی اور کشور میمن کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔یعقوب کالرو اور امجد علی ایڈووکیٹ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ماضی میں کراچی سمیت پورے ملک میں امن، ترقی اور خوشحالی کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگی حکومت کی کارکردگی ملک بھر کے لیے قابلِ تقلید مثال بن چکی ہے۔
کراچی کی سیاست میں نئی صف بندی ، مزید اہم شخصیات (ن) لیگ میں شمولیت کے لیے تیار,ن لیگی رہنماؤں نے بتایا کہ پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے
کراچی کے عوام اب تبدیلی اور ترقی چاہتے ہیں، اسی لیے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئے شامل ہونے والے کونسلرز کراچی کی تعمیر و ترقی میں فعال کردار ادا کریں گے اور مسلم لیگ (ن) کے نام کو مزید بلندیوں تک لے جانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔
0 تبصرے