رحیم یارخان: دانیہ رانا کچے میں ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے والی پہلی خاتون افسر

دانیہ رانا جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یارخان میں تعینات پہلی سینئر خاتون آفیسر ہیں

رحیم یارخان: دانیہ رانا کچے میں ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے والی پہلی خاتون افسر

رحیم یارخان میں تعینات پہلی سینئر خاتون آفیسر دانیہ رانا بہادری کی مثال بن گئیں۔ رحیم یارخان کے کچے کے علاقے میں اے ایس پی دانیہ رانا بھی آپریشن کی قیادت کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہیں۔ جنوبی پنجاب کچے کے علاقے میں گزشتہ ایک ماہ سے ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کا آپریشن جاری ہے، آپریشن میں پولیس کے جوان تو حصہ لے ہی رہے ہیں لیکن ان کے ساتھ پہلی سینئر خاتون آفیسر دانیہ رانا بھی آپریشن کی قیادت کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہیں۔ دانیہ رانا جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یارخان میں تعینات پہلی سینئر خاتون آفیسر ہیں۔ دانیہ رانا نے ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی، وہ اپنے خاندان کی واحد پولیس آفیسر ہیں جنہیں وطن کی محبت اور فورس میں جانے کا شوق محکمہ پولیس میں لے آیا۔ پولیس آفیسر دانیہ رانا خواتین اور سب کے لیے مثال ہیں جو بہادری سے پولیس کے جوانوں کے ساتھ کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کا مقابلہ کررہی ہیں۔