صدر، وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ماہانہ تنخواہ سامنے آگئی

چیف جسٹس آف پاکستان کی ماہانہ تنخواہ 15 لاکھ 27ہزار 399 روپے ہے

صدر، وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ماہانہ تنخواہ سامنے آگئی

اسلام آباد: صدر مملکت، وزیراعظم، چیف جسٹس سمیت دیگر ججز اور وفاقی وزرا کی تنخواہوں کتنی ہیں؟ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں رپورٹ پیش کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں اعلی حکومتی عہدے داروں کی تنخواہ کی فہرست پیش کی گئی۔ نورعالم خان نے بتایا کہ صدر مملکت کی تنخواہ 8 لاکھ 96 ہزار 550 روپے ماہانہ ہے، وزیر اعظم کی ماہانہ تنخواہ 2 لاکھ ایک ہزار 574 روپے ہے، چیف جسٹس آف پاکستان کی ماہانہ تنخواہ 15 لاکھ 27ہزار 399 روپے ہے۔ فہرست کے مطابق سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ 14 لاکھ 70 ہزار 711 روپے ماہانہ ہے، گریڈ 22 کے افسران کی تنخواہ 5 لاکھ 91 ہزار 475 روپے ماہانہ ہے، وفاقی وزیر کی تنخواہ 3 لاکھ 38 لاکھ 125 روپے ماہانہ ہے، ایم این اے کی تنخواہ ایک لاکھ 88 ہزار روپے ماہانہ ہے۔