بےنظیر بھٹو کے قتل پر سندھ سمیت ملک بھر میں پی پی نے ہنگامہ آرائی کی تھی:خرم شیر زمان

پیپلز پارٹی پر مثال زیب دیتی ہے سو چوہے کھاکر بلی حج کو چلی:خرم شیر زمان

بےنظیر بھٹو کے قتل پر سندھ سمیت ملک بھر میں پی پی نے ہنگامہ آرائی کی تھی:خرم شیر زمان

اسلام آباد؛ خرم شیر زمان نے شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل ديتے هوئے کها هے که پیپلز پارٹی پر مثال زیب دیتی ہے سو چوہے کھاکر بلی حج کو چلی، 2007 میں بےنظیر بھٹو کے قتل پر سندھ سمیت ملک بھر میں پی پی نے ہنگامہ آرائی کی تھی، پیپلزپارٹی کیلئے اس وقت جلاؤ گھیراؤ،سڑکیں بند کرنا جائز تھا، پیپلزپارٹی نے نہ صرف جلاؤ گھیراؤ بلکہ بینکوں،دکانوں کو بھی لوٹا، شرجیل میمن بتائیں اس دور میں کتنے پیپلزپارٹی کے جیالوں کو گرفتار کیا تھا؟ پی ٹی آئی کی قانونی ٹیمیں متحرک ہیں ہم ان سے قانونی طور پر ٹمٹنے کیلئے تیار ہیں، پی پی ملک توڑنے کی باتیں کرے تو محب وطن پی ٹی آئی پرامن احتجاج کرے تو غدار، عمران خان صرف پاکستان کے نہیں بلکہ پوری دنیا انہیں اپنا لیڈر مانتی ہے، پی ڈی ایم نے ہماری ریڈ لائن کراس کرکے غلطی کی ہے، بس پی ڈی ایم کو اب گھبرانا نہیں ہے،