عاصم منیر نے بھارت کے ساتھ جنگ بندی میں انتہائی مؤثر کردار ادا کیا: ڈونلڈ ٹرمپ

عاصم منیر نے بھارت کے ساتھ جنگ بندی میں انتہائی مؤثر کردار ادا کیا: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حوالے سے کہا ہے کہ انہوں نے بھارت کے ساتھ جنگ بندی میں انتہائی مؤثر کردار ادا کیا۔ امریکی صدر آج فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کریں گے۔ امریکی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق وائٹ ہاؤس کے کابینہ روم میں ظہرانے کے موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات طے ہے۔ وائٹ ہاؤس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کے حوالے سے ایک سوال پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوا دی، میں پاکستان سے محبت کرتا ہوں اور میرے خیال میں نریندر مودی ایک شاندار انسان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنگ بندی کے لیے انتہائی مؤثر کردار ادا کیا۔