پریس کانفرنس میں بجلی بند، چلیں یہ بھی ثابت ہواکہ بلاول ہائوس میں بھی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے: بلاول
کراچی: وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وہ پی ٹی آئی پر پابندی کے حامی نہیں البتہ نیب کے ادارے کو بند کرنا ہوا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بھاری دل کے ساتھ پریس کانفرنس کر رہا ہوں، پاکستان کی تاریخ میں بہت سے سیاہ روز ہیں، پیپلزپارٹی اصولی طورپر کبھی خوشی نہیں مناتی جب کوئی سیاستدان گرفتارہو، سیاستدان گرفتارہوتے ہیں تو پوری سیاست کا نقصان ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی شروع روز سے نیب کےخلاف ہے اور سمجھتی ہے کہ ہمیں نیب کے ادارے کو بند کرنا ہوگا، پیپلزپارٹی نیب کی مخالفت کرتی آرہی ہے اور پی ٹی آئی حمایت کرتی آئی ہے، پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم کی نیب ترامیم سے سب سے زیادہ فائدہ عمران خان اٹھا رہے ہیں۔
0 تبصرے