سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر جعلی ڈومیسائل پر بھرتیوں کا انکشاف

ڈی ایس پی نے عزیز بھٹی تھانے میں 7 امیدواروں پر مقدمہ درج کروادیا

سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر جعلی ڈومیسائل پر بھرتیوں کا انکشاف

کراچی: سندھ پولیس میں بڑے پیمانے میں جعلی ڈومیسائل پر بھرتیوں کاانکشاف ہوا ہے۔ اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے ڈی ایس پی نے عزیز بھٹی تھانے میں 7 امیدواروں پر مقدمہ درج کروادیا جو سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق 7 امیدواروں نےکراچی کے مختلف اضلاع میں جعلی ڈومیسائل جمع کروایا ہے۔