لاہور سے گرفتار کیے گئے نیٹ ورک کا بین الاقوامی گینگ سے بھی پردہ فاش ہوا ہے
لاہور (ویب ڈیسک) ایف آئی اے نے خفیہ اداروں کی اطلاع پر لاہور سے انسانی سمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑ لیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق یہ نیٹ ورک بیرون ممالک کے شہریوں کو روزگار کے مواقع فراہم کر کے لوٹتا تھا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ لاہور سے گرفتار کیے گئے نیٹ ورک کا بین الاقوامی گینگ سے بھی پردہ فاش ہوا ہے، بھارتی اور افغان شہری مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں، تفتیش کے دوران پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش کا انکشاف ہوا ہے۔
0 تبصرے