ختم نبوت پر ایمان دین اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے، قائدین تحریک اہلسنّت

قادیانیت کا فتنہ دراصل اسلام دشمن قوتوں کاڈیڑھ سو سالہ پرانا ہتھکنڈہ ہے، مفتی یونس رضوی

ختم نبوت پر ایمان دین اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے، قائدین تحریک اہلسنّت

کراچی (وسیم قریشی)تحریک اہلسنّت پاکستان کی عظیم الشان تحفظ عقیدہ ختم نبوت کانفرنس جامع مسجد حضرت بلالؓ نارتھ کراچی میں منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے نامور علمائے کرام مشائخ عظام مفتیان کرام اورتنظیمات اہلسنّت کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت صوبائی امیر تحریک اہلسنّت پیر طریقت صوفی سید ارشدعلی شاہ کاظمی القادری نے کی جبکہ مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر مفتی محمدیونس رضوی مہمان خصوصی تھے۔تحریک اہلسنّت کراچی کے صدر علامہ محمدحفیظ اللہ ہادیہ کے زیرانتظام منعقدہ کانفرنس میں نظامت کے فرائض ملک محمدشکیل قاسمی نے انجام دیئے۔اس موقع پر تحریک اہلسنّت پنجاب کے جنرل سیکریٹری صاحبزادہ عطا اللہ رضوی، نور حمزہ اسلامک کالج کے شیخ الحدیث علامہ فضل رسول رضوی، شمس العلوم جامعہ رضویہ کراچی کے شیخ الحدیث مفتی محمد طاہر رضوی، مرکزی جماعت اہلسنّت کے رہنما علامہ پیر عبدالرشید شاکر تونسوی، رابطہ کمیٹی اہلسنّت علما و مشائخ پاکستان کے بانی مفتی سید اختر حسین شاہ نقشبندی، علامہ سید محمد امین شاہ قادری، علامہ صاحبزادہ ابن الہادی غلام صدیق ہادیہ (خانقاہ رحیم آباد شریف)، تحریک اہلسنّت کراچی کے چیئرمین مفتی عابد حسین مہروی، صدر و میزبان علامہ محمد حفیظ اللہ ہادیہ، سینئر رہنما جمعیت علمائے پاکستان ملک محمد شکیل قاسمی، پروفیسر علامہ محمد عنایت اللہ تونسوی، علامہ محمد سلیم ربانی، قاری محمد نیاز سعیدی، علامہ جہاں زیب سبزواری، علامہ منیر حسین ہادیہ، قاری محمد اویس رضا، سید مسرور عالم قادری، علامہ حماد حسینی رضوی، علامہ محمد سلیم مجددی، علامہ محمد علی مجددی، جے یو پی کے رہنما مولانا ارشادالرحمن مصطفائی، قاری محمد حسین سعیدی، علامہ سید محمد عامر حیدر شاہ گیلانی، قاری غلام عباس چشتی، مولانا غلام اکبر، پیر سید شاہ محمد ارشد حسین ہاشمی، علامہ مقبول عالم جیلانی سعیدی، علامہ ذاکر ہادیہ، محمد فہیم خان، محمد سعید الصحاف، مفتی محمد حسنین رضا رضوی، محمد طاہر تونسوی، شیخ محمد شہریار قادری، علامہ کلیم اللہ نقشبندی، سنی تحریک کے رہنما علامہ محمد ابراہیم قادری، صاحبزادہ عبدالغفار ہادیہ، عبدالحسیب ہادیہ، محمد یوسف، راشد ہادیہ، محمد طارق تنولی، مولانا ارسلان عباسی، صوفی ریحان میا نور قادری، صوفی جمال الدین قادری، شہباز خانزادہ، محمد فرحان رضا، محمد سفیان قادری اور دیگر علما و مشائخ نے شرکت و خطاب کیا۔مقررین کے خطاب کے دوران فضاء نعرہ تکبیر، نعرہ رسالت ﷺ اور تاجدار ختم نبوت زندہ باد سے گونجتی رہی۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ختم نبوت پر ایمان دین اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے جو شخص یا گروہ اس عقیدہ کا انکار کرے وہ اسلام کی اساس کو چیلنج کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیت کا فتنہ دراصل اسلام دشمن قوتوں کاڈیڑھ سو سالہ پرانا ہتھکنڈہ ہے جسے 7 ستمبر 1974 کو پاکستان کی پارلیمنٹ نے ہمیشہ کے لیے مسترد کر کے ختم نبوت کے تحفظ کی عظیم مثال قائم کی تھی۔ قائدین نے کہا کہ آج پھر ضرورت ہے کہ قوم اسی ایمان اور اتحاد کے ساتھ میدان میں اترے تاکہ ناموس رسالت ﷺ اور ختم نبوت ﷺ کے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیا جا سکے۔مقررین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ختم نبوت سے متعلق تمام آئینی و قانونی دفعات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے کسی بھی سطح پر ترمیم یا نرمی کو ہرگز برداشت نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک اہلسنّت پاکستان کا مقصد صرف ختم نبوت کے عقیدے کا تحفظ نہیں بلکہ امت مسلمہ میں اتحاد بیداری اور امن پیدا کرنا بھی ہے تاکہ دشمنان اسلام کی سازشوں کا توڑ کیا جا سکے۔ قائدین نے کہا کہ غلامان رسول ﷺ اپنی جان مال اور عزت سب کچھ ختم نبوت کے تحفظ پر قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔کانفرنس کے مقررین نے فلسطین کشمیر سوڈان شام یمن اور برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی طاقتیں مسلمانوں کے اتحاد سے خوفزدہ ہیں اسی لیے سازشوں کے ذریعے مسلم ممالک کو تقسیم اور کمزور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اور کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی انسانی حقوق کی بدتر…