27ویں آئینی ترمیمی بل 7 نومبر کو سینیٹ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، آرٹیکل 243 میں ترمیم متوقع

27ویں آئینی ترمیمی بل 7 نومبر کو سینیٹ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، آرٹیکل 243 میں ترمیم متوقع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 27ویں آئینی ترمیمی بل 7 نومبر کو سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں اجلاس میں بل کا جائزہ لیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کا بل آئندہ ہفتے منظور کیے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم کی تیاری شروع کر دی ہے۔ اس ترمیم کے تحت آئین کے آرٹیکل 243 میں تبدیلی کی جائے گی، جس کا مقصد آرمی چیف کو دیے گئے فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئینی حیثیت دینا اور تسلیم کرنا ہے۔ تجویز کردہ ترمیم میں آئینی عدالتوں کا معاملہ بھی شامل ہے، جبکہ ایگزیکٹو کی مجسٹریل اختیارات کو ضلعی سطح پر منتقل کرنا بھی ترمیمی تجاویز کا حصہ ہوگا۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں یکساں نصاب نافذ کرنے کی تجویز بھی 27ویں ترمیم میں زیر غور آ سکتی ہے۔