ہفتہ، 17 اکتوبر 2026
بریکنگ

بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کے 18 ویں سیزن میں گدھے کی انٹری نے بھارت میں ہلچل مچا دی

شوبز 13th Oct 2024 380 مناظر
بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کے 18 ویں سیزن میں گدھے کی انٹری نے بھارت میں ہلچل مچا دی
ممبئی: (جمعرات: 10 اکتوبر 2024) مقبول بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کے 18 ویں سیزن میں گوہا کی انٹری نے بھارت میں ہلچل مچا دی ہے۔ بگ باس کے جاری سین میں ’گدھاراج‘ نامی گدھا داخل ہوا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر سلمان خان اور بگ باس انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین جانوروں کے ساتھ ہونے والے سلوک پر اخلاقی سوالات بھی اٹھا رہے ہیں، جانوروں کے حقوق کی تنظیم پیٹا انڈیا نے شو میں گدھوں کے استعمال پر سلمان خان کو خط لکھا ہے۔ خط میں پیٹا انڈیا نے بگ باس کے گھر میں گدھے کے داخلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پیٹا کا کہنا ہے کہ انہیں بگ باس میں گدھوں کے استعمال سے متعلق کئی شکایات موصول ہوئی ہیں، جنہیں یکسر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ خط میں پیٹا انڈیا نے سلمان خان پر زور دیا کہ وہ ریئلٹی شو کے پروڈیوسرز کو قائل کریں کہ وہ شو میں جانوروں کو تفریح ​​کے لیے استعمال نہ کریں۔ تنظیم کے خط میں گدھے کو دوسرے جانوروں کے ساتھ پرامن زندگی گزارنے کے لیے محفوظ پناہ گاہ میں منتقل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ