پیر، 23 نومبر 2026
بریکنگ

29 نومبر کا احتجاج ملتوی کرانے کے لیے سندھ حکومت سرگرم، قادر مگسی کا انکار

تازہ ترین 23rd Nov 2026 4 مناظر
29 نومبر کا احتجاج ملتوی کرانے کے لیے سندھ حکومت سرگرم، قادر مگسی کا انکار
حیدرآباد/کراچی (ویب ڈیسک) 29 نومبر کو احتجاجی ریلیاں ملتوی کرانے کے لیے سندھ حکومت سرگرم ہوگئی، جبکہ سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے احتجاج ملتوی کرنے سے انکار کردیا۔ سندھ کی ممکنہ تقسیم کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے 29 نومبر کو کراچی میں احتجاجی ریلی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد ایم کیو ایم نے بھی اسی روز احتجاج کا اعلان کردیا تھا۔ حکومتی وفد، جس میں صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار اور پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو شامل تھے، نے حیدرآباد میں ڈاکٹر قادر مگسی سے ملاقات کرکے احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل کی، تاہم ڈاکٹر قادر مگسی نے یہ اپیل مسترد کردی۔ دوسری جانب نثار احمد کھوڑو کی قیادت میں حکومتی کمیٹی نے اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ڈاکٹر فاروق ستار سمیت ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سندھ حکومت کے وفد نے اپوزیشن رہنماؤں سے اپیل کی کہ 6 دسمبر سندھ کی ثقافت کا دن ہے، لہٰذا احتجاجی ریلی ملتوی کردی جائے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ