پیر، 23 نومبر 2026
بریکنگ

نئے صوبوں کے قیام سے متعلق ریفرنڈم کا معاملہ، بیرسٹر گوہر نے بڑا بیان دے دیا

تازہ ترین 23rd Nov 2026 4 مناظر
نئے صوبوں کے قیام سے متعلق ریفرنڈم کا معاملہ، بیرسٹر گوہر نے بڑا بیان دے دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، یہ ایک حساس معاملہ ہے، اہل خانہ سے ان کی ملاقات کرائی جائے اور میڈیکل رپورٹس منظر عام پر لا کر تشویش ختم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم آئینی ترمیم کا متبادل نہیں، نئے صوبوں کے قیام کے لیے آئینی ترمیم لازمی ہے، یہ ایک حساس معاملہ ہے اور عوام کے جذبات کا خیال رکھنا ہوگا۔ آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آئے گا تو اس کا جائزہ لیں گے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ محسن نقوی کی ملاقاتیں کن معاملات پر ہو رہی ہیں، اس بارے میں کوئی معلومات نہیں، سیاست میں ملاقاتیں اور بات چیت ہوتی رہتی ہے، ہمارا ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ 2026ء ہے، اب کنگز پارٹی بنانے کا دور نہیں رہا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کے لیے صوبائی حکومتوں کی قرارداد لازمی ہے، کسی بھی نئے صوبے کے قیام کے لیے متعلقہ صوبائی اسمبلی کی دو تہائی اکثریت کی حمایت درکار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر اپوزیشن جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے گی، جس کے بعد عمران خان سے ہدایات لے کر مستقبل کی حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ