پیر، 23 نومبر 2026
بریکنگ

لڑتے اور نفرت پھیلاتے رہے تو بحرانوں کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے، نوجوان حساب لیں گے: بلاول بھٹو

تازہ ترین 23rd Nov 2026 4 مناظر
لڑتے اور نفرت پھیلاتے رہے تو بحرانوں کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے، نوجوان حساب لیں گے: بلاول بھٹو
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کے نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے اگر کسی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو وہ جمہوری ری سیٹ ہونا چاہیے، جس میں عوام بھی شامل ہوں۔ سندھ یوتھ کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر ہم لڑائی جھگڑے اور نفرت پھیلاتے رہے تو بحرانوں کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے، نوجوان ہم سے حساب لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان سے سوالات کیے جائیں تاکہ وہ کہہ سکیں کہ انہوں نے کوشش کی، اگر ناکام ہوئے تو تاریخ ان کی کوشش کو یاد رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا پاکستان ہونا چاہیے جو متحد ہو اور ہر بحران کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نوجوان ایسا ملک چاہتے ہیں جہاں کرپشن نہ ہو، اس لیے ایسا نظام تشکیل دینا ہوگا جس میں کرپشن کے راستے بند ہوں، انتقام لینے کے بجائے حالات بہتر بنانے ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی ری سیٹ ہونا ہے تو وہ جمہوری ری سیٹ ہوگا، جس کے ذریعے پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ وہ گزشتہ 20 سال سے پاکستان کی سیاست میں سرگرم ہیں اور اس دوران تمام سیاسی جماعتوں اور سیاست دانوں کے ساتھ ان کے تعلقات رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ خود ہی مایوس ہیں تو اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ملک کے دیگر نوجوانوں اور عوام کی کیا حالت ہوگی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ