جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کیخلاف پیپلز پارٹی اور قوم پرست تنظیموں کا احتجاج

تازہ ترین 25th Mar 2025 383 مناظر
دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کیخلاف پیپلز پارٹی اور قوم پرست تنظیموں کا احتجاج
کراچی: دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کیخلاف پیپلز پارٹی اور قوم پرست تنظیموں کا احتجاج تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کیخلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے خلاف پیپلزپارٹی کارکنوں نے لاڑکانہ، بدین، نواب شاہ، گھوٹکی، جیکب آباد، کندھ کوٹ، نوشہروفیروز، بدین، تھرپارکر اور جام شورو سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں مظاہرے کیے۔ مظاہروں میں پیپلز پارٹی کی ضلعی قیادت اور ارکانِ اسمبلی نے بھی شرکت کی۔ دوسری جانب کینالز نکالنے کیخلاف قوم پرست تنظیموں کا احتجاج بھی جاری ہے اور اس حوالے سے عوامی تحریک نے بھی نوشہرو فیروز میں احتجاج کیا۔ احتجاج کے موقعے پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کا منصوبہ صوبے کو بنجر کرنے کی سازش ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ