جمعہ، 16 اکتوبر 2026
بریکنگ

ایران نے جمکران مسجد پر سرخ پرچم لہرا دیا

تازہ ترین 13th Jun 2025 383 مناظر
ایران نے جمکران مسجد پر سرخ پرچم لہرا دیا
تہران (ویب ڈیسک): اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد ہزاروں افراد ایرانی شہروں مشہد اور قم میں مقدس مقامات پر جمع ہو گئے، جبکہ قم کی جمکران مسجد پر سرخ پرچم لہرا دیا گیا، جو انتقام کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایرانی عوام صیہونی حکومت کے خلاف سخت انتقام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال اسرائیل کی جانب سے ایران کے دارالحکومت تہران میں حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو میزائل حملے میں نشانہ بنانے کے بعد بھی ایران نے انتقام کی علامت کے طور پر جمکران مسجد پر سرخ پرچم لہرایا تھا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ