ہفتہ، 17 اکتوبر 2026
بریکنگ

عمران خان نے عارف علوی سے ناراضگی کی خبروں کی تردید کردی

تازہ ترین 31st May 2023 91 مناظر

الیکشن کے علاوہ اس وقت کوئی چارہ نہیں، ہم نے ملک کی خاطر مذاکرات کی دعوت دی ہے۔عمران خان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صدر مملکت عارف علوی سے ناراضگی کی خبروں کی تردید کردی۔ اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سوالات کیے اور اس دوران عارف علوی سے ناراضگی کی خبروں کی تردید کی۔ ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ عارف علوی دستخط نہ بھی کرتے تو قانون بن جاتا ۔ صحافی نے سوال کیا کہ عارف علوی آپ کے سوالوں کا جواب نہیں دیتے؟ اس پر عمران خان نے جواب دیاکہ نہیں نہیں یہ بالکل غلط ہے، ایسی بات درست نہیں کہ میرا عارف علوی سے رابطہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے علاوہ اس وقت کوئی چارہ نہیں، ہم نے ملک کی خاطر مذاکرات کی دعوت دی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ