جمعہ، 25 ستمبر 2026
بریکنگ

جبری شادیوں کا سنا تها، پی ٹی آئی کے لیے ’جبری علیحدگیوں‘ کا عجوبہ متعارف کروایا گیا۔ عمران خان

تازہ ترین 24th May 2023 252 مناظر

پی ٹی آئی رہنماؤں کے علیحدگی کے اعلان پر عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا

لاہور: پی ٹی آئی رہنماؤں کے اعلان لاتعلقی اور علیحدگی پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ردعمل جاری کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کے بعد فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی اور سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ شیریں مزاری نے مستقبل میں سیاست نہ کرنے جبکہ فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی سے راہیں جدو کرنے کا اعلان کیا۔ سینئر رہنماؤں کے اعلان پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ’ پاکستان میں جبری شادیوں کے بارے میں ہم سب نے سنا تھا لیکن پی ٹی آئی کے لیے ’جبری علیحدگیوں‘ کا ایک نیا عجوبہ متعارف کروایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس ساری صورت حال میں یہ بھی سوچ رہا ہوں انسانی حقوق کی تمام تنظیمیں ملک سے کہاں غائب ہوگئیں ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ