جمعہ، 16 اکتوبر 2026
بریکنگ

فواد چوہدری بھی پارٹی چھوڑنے کو تيار؟

تازہ ترین 19th May 2023 291 مناظر

فواد چوہدری کی اہلیہ کے ٹویٹ نے ان افو اہوں کو تقو یت دی ہے

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما، سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی اہلیہ کے ٹویٹ نے ان افو اہوں کو تقو یت دی ہے کہ فواد چوہدری بھی پارٹی چھوڑ سکتے ہیں۔ فواد چوہدری کی اہلیہ حبہ فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے ٹویٹ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے یہ شکوہ کیا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں جن پارٹی رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کی ان میں فواد چوہدری کا نام شامل نہیں کیا گیا۔ عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں اپنے پارٹی رہنماؤں اور کا ر کنوں کی گرفتاری اور اغوا کی شدید مذ مت کرتاہوں ۔ عمران خان نے کہا ہے کہ وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری جنرل اسد عمر کی گرفتاری کو ایک ہفتہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے شہر یار آفریدی ، ڈاکٹر شیر یں مزاری ، سنیٹر فلک چترالی اور خواتین ایم این ایز اور ایک صحافی عمران ریاض کا تذکرہ کیاکہ انہیں رہا کیا جا ئے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ