جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

شاہ رخ خان کی ’جوان‘ کے ٹریلر پر سلمان خان کا رد عمل سامنے آگیا

شوبز 12th Jul 2023 323 مناظر

سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایسی فلم ہے جسے تھیٹر میں جا کر ہی دیکھنا چاہیے

ممبئی: شاہ رخ خان کی نئی فلم ’ جوان ‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی ہٹ ہوگیا اور اس کو پسند کرنے والوں میں بالی ووڈ کے میگا اسٹار بھی شامل ہیں۔ بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان نے شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’جوان‘ کے ٹریلر کی نہ صرف کھل کر تعریف کی بلکہ فلم کے حوالے سے اپنے مستقبل کے منصوبے کے بارے میں بھی بتا دیا۔ سلمان خان نے ’جوان‘ کا ٹریلر اپنے سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’ پٹھان جوان بن گیا۔ بہت شاندار اور غیر معمولی ٹریلر ہے جو مجھے بہت زیادہ اچھا لگا۔ سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایسی فلم ہے جسے تھیٹر میں جا کر ہی دیکھنا چاہیے۔ میں تو پہلے ہی دن جا کر دیکھوں گا۔ مزہ آگیا۔شاہ رخ خان کی فلم ’جوان ‘ ریلیز سے قبل ہی خبروں میں ہے اور فلم کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی تہلکہ مچا دیا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ