جمعرات، 15 اکتوبر 2026
بریکنگ

ترک صدر کا صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کو گاڑی کا تحفہ

تازہ ترین 14th Feb 2025 485 مناظر
ترک صدر کا صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کو گاڑی کا تحفہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک الیکٹرک کار خود ڈرائیو کی اور ترک صدر اُن کے برابر والی نشست پر بیٹھے

اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کو ترک ساختہ الیکٹرک کار کا تحفہ دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک الیکٹرک کار خود ڈرائیو کی اور ترک صدر اُن کے برابر والی نشست پر بیٹھے۔ ترک صدر نے صدر مملکت کو بھی گاڑی کا تحفہ دیا، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے گاڑی ڈرائیو کی اور رجب طیب اردوان آصفہ بھٹو کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے جبکہ صدر آصف علی زرداری پیچھے والی نشست پر موجود تھے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے الیکٹرک کار کا تحفہ دینے پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ