جمعہ، 25 ستمبر 2026
بریکنگ

عدلیہ کا ایک گروہ اپنی آڈیو لیکس کا خود ہی منصف بن گیا: خواجہ آصف

تازہ ترین 26th May 2023 350 مناظر

قائداعظم کے گھر میں کور کمانڈر کا رہنا اس گھر کی ویلیو ایڈیشن ہے

وزیردفاع خواجہ آصف نے آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ کے بینچ پراعتراض اٹھادیا۔ جناح ہا ؤس کے دورے پر میڈيا سے گفتگو میں وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ عدلیہ کا ایک گروہ ہے جو اپنی آڈیوز کے فیصلے کرنے خود ہی بیٹھ گیا، اپنی آڈیو لیکس کے خود ہی منصف بن گئے، عدلیہ نے آڈیو لیکس کمیشن کو اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا اس کا ری ایکشن نہیں آیا گرفتاری کا کیوں آیا؟ 9 مئی کو جو کچھ کیا گيا اس کی باقاعدہ تیاری کی گئی، یہ ریاست کےخلاف بغاوت تھی۔ ان کا کہنا تھاکہ قائداعظم کے گھر میں کور کمانڈر کا رہنا اس گھر کی ویلیو ایڈیشن ہے، ایک شخص اقتدار کھوکر ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے، ابھی تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا کوئی فیصلہ نہيں ہوا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ