جمعہ، 16 اکتوبر 2026
بریکنگ

گمبٹ کے قریب مسافر وین الٹ گئی، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق

تازہ ترین 17th Jul 2025 386 مناظر
گمبٹ کے قریب مسافر وین الٹ گئی، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
گمبٹ: گمبٹ کے قریب مسکین پور کے مقام پر نیشنل ہائی وے پر سکھر سے سیہون جانے والی مسافر وین الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 10 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔ مسافر وین سکھر سے سیہون جا رہی تھی کہ مسکین پور کے قریب ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں و جاں بحق افراد کو گمس اسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں شمع بیگم، شبیر بھٹی، رشید بھٹی اور دیگر شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ڈائریکٹر گمس ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ کچھ زخمیوں کی حالت انتہائی نازک ہے، زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ