جمعرات، 15 اکتوبر 2026
بریکنگ

نیب ترامیم کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ ہے، جلد بتائیں گے: چیف جسٹس

تازہ ترین 05th Sep 2023 330 مناظر

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے عمران خان کی نیب ترامیم کے خلاف درخواست کی سماعت کی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جسے چیف جسٹس نے ریٹائرمنٹ سے قبل سننے کا اعلان کیا ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے عمران خان کی نیب ترامیم کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل خواجہ حارث اور وفاق کے وکیل مخدوم علی خان کے دلائل سننے کے بعد چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نیب ترمیمی کیس کا فیصلہ جلد سنائیں گے اور فیصلے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری ریٹائرمنٹ قریب ہے اور ہم ریٹائرمنٹ سے قبل فیصلہ سنائیں گے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ