جمعرات، 15 اکتوبر 2026
بریکنگ

آئی سی سی رینکنگ؛ ٹیسٹ میں بابراعظم کی 2 درجہ ترقی

کھیل 12th Jul 2023 390 مناظر

پاکستان کے شاہین آفریدی سری لنکا کے خلاف سیریز میں اِن ایکشن ہوں گے

اںٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی عالمی رینکنگ کا اعلان کردیا، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم تیسرے نمبر پر آگئے۔ آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ کھلاڑیوں کی عالمی درجہ بندی میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے نمبر پر براجمان ہیں، آسٹریلیا کے ٹرویس ہیڈ 874 پوائنٹس کے ہمراہ دوسرے جبکہ کپتان بابراعظم دو درجے ترقی پاکر 862 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دو درجہ تنزلی کے بعد 855 پوائنٹس کے ہمراہ چوتھے جبکہ مارنوس لبوشین 849 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر قابض ہیں۔ اگر بابر سری لنکا کے خلاف 16 جولائی سے شروع ہونے والی آئندہ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو وہ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن کیلئے ولیمسن کو چیلنج کرسکتے ہیں۔ ٹاپ 10 ٹیسٹ بالرز کی رینکنگ میں پاکستان کے شاہین آفریدی سری لنکا کے خلاف سیریز میں اِن ایکشن ہوں گے، وہ ایک درجہ ترقی پاکر چھٹی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ بھارت کے روی ایشون 860 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ