بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

کوئی بھی بندوق کے زور پر مذاکرات نہیں کروا سکتا: بلاول بھٹو زرداری

تازہ ترین 20th Apr 2023 274 مناظر

ایک صوبے میں انتخابات پہلے ہو جاتے ہیں تو اثر باقی تین صوبوں میں پڑے گا، ون یونٹ پالیسی لاگو کرنے کی سازش کی جارہی ہے

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کوئی بھی بندوق کے زور پر مذاکرات نہیں کروا سکتا، ڈائیلاگ سیاسی جماعتوں کا کام ہے، انہوں نے کہا کہ ایک صوبے میں انتخابات پہلے ہو جاتے ہیں تو اثر باقی تین صوبوں میں پڑے گا، ون یونٹ پالیسی لاگو کرنے کی سازش کی جارہی ہے، مسائل کا حل نہیں نکلتا تو وفاق اور جمہوریت کو خطرہ ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا ہمارا مؤقف ہے کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں، 90 دن کی آڑ میں پنجاب کا الیکشن کرانے کی سازش ہے، ہم کل بھی ون یونٹ کے خلاف تھے اور آج بھی خلاف ہیں، پنجاب میں پہلے الیکشن ہوتے ہیں تو خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان پر اثر کرےگا، ون یونٹ لاگو کرنے کے لیے بیک ڈور سے ایک سازش کی جا رہی ہے.
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ