جمعرات، 15 اکتوبر 2026
بریکنگ

مصر میں پولیس کے ہاتھوں دو اسرائیلی سیاح ہلاک ہو گئے

دنیا 08th Oct 2023 132 مناظر

مصر کے شہر اسکندریہ میں پولیس افسر کی فائرنگ سے دو اسرائیلی سیاح ہلاک ہو گئے

قاہرہ (ویب ڈیسک) مصر کے شہر اسکندریہ میں پولیس افسر کی فائرنگ سے دو اسرائیلی سیاح ہلاک ہو گئے۔

مصر کے وزیر داخلہ کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دو اسرائیلی سیاح اور ایک مصری شہری ہلاک ہو گئے جب کہ ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ کو سیل کردیا اور ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچ گئیں

اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

اطلاعات کے مطابق مصر اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات ہیں

اور مصر طویل عرصے سے اسرائیل فلسطین تنازع میں تیسرے فریق کے طور پر کام کر رہا ہے، اس کے باوجود ملک میں اسرائیل مخالف جذبات زیادہ ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ