جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

کراچی: قربانی کے جانور کو دیکھنے کا شوق بچے کی جان لے گیا

سندھ 23rd Jun 2023 304 مناظر

گھسٹنے کی وجہ سے بچے کو شدید چوٹیں آئیں اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا

کراچی میں قربانی کے جانور کو دیکھنے کا شوق بچے کی جان لے گیا۔ پولیس کے مطابق نیوکراچی گودھرا کیمپ کے قریب 12 سالہ لڑکا ابراہیم بیل دیکھ رہا تھا کہ اتنے میں بیل رسی چھڑا کر بھاگا تو رسی ابراہیم کے پیر سے لپٹ گئی۔ پولیس کے مطابق بھپرا بیل بچے کو گھسٹتے ہوئے دور تک لے گیا جس کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ فوٹیج میں بچے کو مویشی کی رسی میں لپٹے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ علاقہ مکینوں نے بیل کو پکڑنے کے بعد بچے کو اسپتال منتقل کیا۔ گھسٹنے کی وجہ سے بچے کو شدید چوٹیں آئیں اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ