بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

ٹک ٹاک کا جنون؛ کشتی سے چھلانگ لگانے سے 4 افراد جان بحق

تازہ ترین 11th Jul 2023 230 مناظر

ان تمام افراد کی اموات گردن ٹوٹنے کے باعث ہوئیں۔

واشنگٹن: امریکا میں ’بوٹ جمپنگ چیلنج‘ وائرل کرنے کی کوشش کے دوران 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست الاباما میں سمندر میں تیز رفتار کشتی کے پیچھے سے پانی میں چھلانگ لگاتے اور پلٹتے ہوئے ویڈیو بنانے کے جنون کی کوشش میں 4 نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ٹک ٹاک پر اس ویڈیو کو ‘بوٹ جمپنگ چیلنج’ کہا جا رہا ہے اور چیلنج کو پورا کرنے والے اپنی ویڈیوز وائرل کرتے ہیں۔ چیلنج پورا کرنے کی کوشش میں 4 ہلاکتیں الگ الگ مقامات اور اوقات پر ہوئی ہیں۔ ان تمام افراد کی اموات گردن ٹوٹنے کے باعث ہوئیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ