جمعرات، 15 اکتوبر 2026
بریکنگ

امریکی صدر نے جنگ بندی کے خاتمے کا اشارہ دے دیا

تازہ ترین 01st May 2026 459 مناظر
امریکی صدر نے جنگ بندی کے خاتمے کا اشارہ دے دیا
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کے خاتمے اور ایک بار پھر ایران پر حملوں کا اشارہ دے دیا۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے ممکنہ طور پر جنگ بندی کے خاتمے سے متعلق سوال پر کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ اس کی ضرورت ہے، لیکن شاید پڑ بھی سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف فوجی آپریشن بہت پہلے شروع کر دینا چاہیے تھا، امریکہ ایران کی 90 فیصد میزائل فیکٹریاں تباہ کر چکا ہے، ایران پر عائد پابندیاں کامیاب ہیں، ایران کی معیشت تباہ ہوتی جا رہی ہے، ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا اور ایران معاہدہ کرنے کے لیے بے چین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال ایک بڑا مسئلہ ہے، کیونکہ کسی کو معلوم نہیں کہ وہاں اصل لیڈر کون ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ