جمعہ، 25 ستمبر 2026
بریکنگ

دنیائے قوالی کے بے تاج بادشاہ حاجی مقبول صابری کی بارہویں برسی

شوبز 20th Sep 2023 360 مناظر

شہنشاہ قوالی کے صاحبزادے شمائل مقبول صابری نے نئی ویڈیو ریلیز کی ہے

کراچی (وسیم قریشی)دنیائے قوالی کے بے تاج بادشاہ حاجی مقبول صابری کی بارہویں برسی عقید ت واحترام کے ساتھ 21ستمبر بروز جمعرات کو ان کی رہائشگاہ پرمنعقد کی جارہی ہے ، جس میں علماءکرام ، ثناءخواں ، قوال اور حضرت عبداللہ شاہ غازی ؒ کے انتظامیہ کی خصوصی طور پرچادر شریف لے کر آئینگے ، جو حاجی مقبول صابری کے مزار شریف پرپیش کی جائے گی ، اس موقع پر شہنشاہ قوالی کے صاحبزادے شمائل مقبول صابری نے نئی ویڈیو ریلیز کی ہے جس انہوں نے اپنے والد مرحوم کے مقبول کلاموں کو نئے انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے جو اس وقت سوشل میڈیا میں بے حد مقبولیت حاصل کررہی ہے ، دو بار پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والے اور شہنشاہ قوالی کاخطاب حاصل کرنے والے مقبول صابری نے پاک بھارت فلموں میں بھی قوالیاں پڑھیں ہیں جس میں ”میراکوئی نہیں تیرے سوا“ جو پاکستانی فلم ”عشق حبیب “ میں شامل کی گئی تھی ، دیگر مقبول قوالیوں میں ”بھردو جھولی ‘ تاجدار حرم ‘ بلغ العلیٰ بکمالہ ہی“ ودیگر شامل ہیں جنہوں نے ان کی شہرت میں چار چاند لگادیئے ۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ