بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

خیبرپختونخوا کوہاٹ میں پکنک مناکر واپس جانے والوں پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق

تازہ ترین 17th Aug 2025 347 مناظر
خیبرپختونخوا کوہاٹ میں پکنک مناکر واپس جانے والوں پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق
کوہاٹ: خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں نا معلوم ملزمان نے پکنک مناکر واپس جانے والے افراد پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق کوہاٹ محمد زئی ریگی کے علاقے شینو خیل میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 7 افراد کے جاں بحق اور ایک کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں، 7 لاشوں اور ایک زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد پکنک کے لئے تاندہ ڈیم گئے تھے، واپسی پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، فوری طور پر فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، مزید تفتیش جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دیا جائے گا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، اندراج مقدمہ اور مزید کارروائی ورثا کی آمد کے بعد شروع کی جائے گی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ