گڑھی یاسین میں حملہ آورں نے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کو قتل کردیا
گڑھی یاسین کے قریب ہوٹل پر بیٹھے افراد پر ملزمان نے فائرنگ کردی
شکارپور: گڑھی یاسین کے قریب ہوٹل پر بیٹھے افراد پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کے بارے میں پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے اور ان کی تلاش جاری ہے۔
واقعہ مہر اور مارفانی برادری کے درمیان پرانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔