بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

مولا بخش چانڈیو کے اعتزاز احسن پر سخت تنقید، سی ای سی اجلاس کی کہانی سامنے آگئی

تازہ ترین 01st Sep 2023 333 مناظر

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے کوئی شکایت نہیں هے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیونٹی (سی ای سی) کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں بعض رہنماؤں نے قیادت سے احتساب اداروں کی اسکروٹنی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا جس پر بلاول بھٹو نے کہا کہ مایوسی نہ پھیلائیں، الیکشن کرانا اور حکومت بنانا میرا کام ہے۔ ذرائع کے مطابق سی ای سی اجلاس میں سینئر رہنما مولابخش چانڈیے نے اعتزاز احسن کو تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ اعزاز احسن پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ اس پر اعتزاز احسن نے کہا کہ میں ہمیشہ پارٹی کے ساتھ رہا ہوں، تاہم کچھ معاملات پر اختلافات ہوسکتے ہیں، جس پر پی پی چیئرمین نے کہا کہ مجھے کوئی اعتراض نہیں، معاملہ ختم کردیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے کوئی شکایت نہیں هے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ