بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

خيرپور ناتھن شاه: مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کرديا، چار بکریاں لوٹ لی گئیں

سندھ 17th Jan 2026 419 مناظر
خيرپور ناتھن شاه: مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کرديا، چار بکریاں لوٹ لی گئیں
خيرپور ناتھن شاه: گاؤں گہنو خان چانڈیو کے رہائشی 19 سالہ محرم ولد میوو چانڈیو کو مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور چار بکریاں لوٹ کر لے گئے۔ مقتول نوجوان کا لاش تحصیل اسپتال پہنچایا گیا، جہاں اس کے چچا جہان خان چانڈیو نے بتایا کہ محرم گاؤں میں مال چرانے گیا تھا، جہاں ڈاکوؤں نے مال لوٹنے کی کوشش کی۔ نوجوان نے مزاحمت کی تو مسلح ڈاکو نے اسے گولیاں مار کر قتل کر دیا اور مال لوٹ کر فرار ہو گئے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ